اہم خبریں

اسرائیل کو بڑی ناکامی،ایران کے صوبہ البرز میں تخریبی منصوبہ ناکام،ڈرونز سے بھری گاڑی پکڑی گئی

البرز (اے بی این نیوز) ایران کے صوبہ البرز میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ایسی گاڑی پکڑی گئی ہے جو ڈرونز اور حساس تخریبی مواد سے بھری ہوئی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد البرز میں ممکنہ دہشت گردی کا بڑا خطرہ ٹل گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی میں موجود ڈرونز کو ممکنہ طور پر تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو روک دیا۔ گاڑی کو قبضے میں لے کر اس میں موجود تمام مواد کی جانچ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس منصوبے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :امریکا نے حملہ کیاتواس کے سنگین نتائج ہوں گے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا،ایرانی سپریم لیڈر

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں