تہران (اے بی این نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ کرکے اسرائیل نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے، اور اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ضرور ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی عوام اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔
ایران دھمکیوں کی زبان کانرم جواب نہیں دیتا۔ جوایران کی تاریخ جانتے ہیں وہ یہ بات خوب سمجھتے ہیں۔ ایران مسلط کردہ امن یاجنگ کوقبول نہیں کرے گا۔ ہماری قوم اپنے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ایرانی قوم فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔
صہیونی حکومت کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ایران دھمکیوں کا نرم لہجے میں جواب نہیں دیتا۔ ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا۔ قوم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران خاموش نہیں رہے گا۔
امریکا کی فوجی مداخلت اسے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گی۔ جنگ میں امریکا کا داخلہ، اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ امریکا کو ایران سے کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایرانی قوم کسی جارح کے آگے سر نہیں جھکاتی۔ سر تسلیم خم کرنا ایرانی قوم کی فطرت نہیں۔
امریکی صدر کی دھمکیاں بے ہودہ اور ناقابلِ قبول ہیں۔ دھمکیاں اُنہیں دی جائیں جو ڈر جاتے ہیں، ایرانی قوم مرعوب نہیں ہوتی۔ ایران کی خودداری اور مزاحمت اُس کی اصل طاقت ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت کا سولر پینلز پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان