کراچی (اے بی این نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےطالبات کو “آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں، عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اس موقع پر طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
مزید پڑھیں :ایران نےجدید قسم کا میزائل داغ دیا، مذاکرات کیلئے ٹرمپ کی دودن کی مہلت، مکمل ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ،جرمنی کی بھی دھمکی،ایران کا ڈٹے رہنے کا عزم