تہران (اے بی این نیوز) حالیہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی آئل کمپنی سونول کی تیل کی ترسیل میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے اسرائیلی توانائی کے شعبے میں شدید بحران پیدا کر دیا ہے، جبکہ اس کا اثر عام شہریوں اور صنعتی شعبوں پر بھی پڑ رہا ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق حیفہ میں واقع اسرائیلی آئل ریفائنری کو ایرانی حملوں کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث وہاں کی سپلائی محدود کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر “سونول” کو ایندھن کی فراہمی روکنے یا اس میں کمی کرنے کا فیصلہ مجبوری کے تحت کرنا پڑا۔
اسرائیلی حکام نے اس بحران کو غیرمعمولی اور قابو سے باہر قرار دیا ہے، جبکہ توانائی کے متعلقہ ادارے مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں عام سپلائی برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، اور اس کمی کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آئندہ دنوں میں ترسیل کی مکمل بحالی کب تک ممکن ہوگی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نظام کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل پرپھر میزائل برسا دیئے، سائرن بج اٹھے،موساد اور امان کے مراکز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا