اہم خبریں

ایران نے اسرائیل پرپھر میزائل برسا دیئے، سائرن بج اٹھے،موساد اور امان کے مراکز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کر دیا جس سے اسرائیل بھر میں الارم سائرن بجنے لگے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب اسرائیل کے مختلف حصوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے، جس سے شہریوں کو فوری طور پر پناہ لینے پر آمادہ کیا گیا۔CNN کے مطابق، اسرائیلی فوج (IDF) نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی ہے کہ “ایران دوبارہ حملہ کر رہا ہے۔” فوج کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ ایک گھنٹے میں اسرائیل پر کئی میزائل داغے ۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے کہا کہ ایران کی جانب سے تازہ ترین حملے میں آٹھ میزائل داغے گئے۔ الجزیرہ کے مطابق ایران حالیہ دنوں میں ہر حملے میں کم میزائل داغ رہا ہے جب کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک ساتھ درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔
ایران نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب سے نکل جانے کی تنبیہ کی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دارالحکومت تل ابیب سے نکل جائیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک پیغام میں کہا کہ تل ابیب اب محفوظ نہیں رہا، اسرائیلی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ دارالحکومت تہران کو خالی کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایران سے کہا تھا کہ وہ جوہری معاہدے پر دستخط کرے، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بارہا کہا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ انسانی جانوں کا ضیاع باعث شرم ہے۔ ایران کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا حشر عراق کے سابق صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ ایران کے پڑوسی ملک میں اسرائیل مخالف ڈکٹیٹر کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں موساد اور امان کے مراکز پر میزائل حملہ۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کے بعد موساد کے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی امان کے مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا تل ابیب کے نواحی علاقے جیللوٹ میں واقع امان لاجسٹک سینٹر جو کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کمپلیکس کا حصہ ہے، ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہم نے صہیونی افواج کے انٹیلی جنس مرکز امان اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والی تنظیم موساد کے مراکز پر حملہ کیا جو اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کی گرفتارخا تون پائلٹ کا انکشافات سے بھرپور انٹرویو منظر عام پر جلد ؟ سنسنی خیز راز دنیا کے سامنے،اسرائیلی سازشیں نقاب؟

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں