کوئٹہ (اے بی این نیوز)پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخواہ میں صحت کے شعبے میں اسرائیل نواز بین الاقوامی این جی اوز کا اثرورسوخ، حساس انکشافات منظرعام پر