اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ معاشی ترقی سے زیادہ استحکام پر توجہ دی جا رہی ہے۔ معاشی استحکام کے ساتھ عوامی فلاح پر بھی توجہ دی جائے۔
استحکام کا مطلب غربت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔
صرف بجٹ نمبرز نہیں، عوام کی مشکلات بھی دیکھی جائیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےا انہوں نے کہا کہ ایران سے مختلف ذرائع سے پاکستان میں تیل کی ترسیل ہوتی رہی ہے۔
استحکام کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پریشر ہے۔ گزشتہ 5 سال میں ترقی کی شرح صرف 2.5 فیصد رہی۔ ورلڈ بینک کہہ رہا ہے پاکستان میں غربت کا گراف خطرناک حد تک بلند ہو چکا ہے۔
زرعی ترقی کے لیے پانی کی دستیابی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
بھارت کی آبادی پاکستان سے چھ گنا زیادہ ہے۔ بھارت کی ٹیکس ڈیکلریشن پاکستان سے 25 گنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں :آج اسرائیل میں رات کو دن بنا دیں گے ، شدید ترین حملہ تیار، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل