اہم خبریں

رم جھم بارش،موسم خوشگوار ہو گیا،آسمان پر گھنگھور گھٹا چھا گئی،19جون تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی نوید

لاہور(اے بی این نیوز ) شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی۔ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ، شہر پر کالے سیاہ بادل چھا گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
بارشوں کا سلسلہ 19 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔سوات شہر اور گردونواح میں بارش، موسم خوشگوار ۔ بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بند، متعدد فیڈر متاثر۔
بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات، مرمتی کاموں میں تاخیر ہو گئی۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں