اہم خبریں

اسرائیل پاکستان کی طرف بری نظر سے نہ دیکھے،اگر نیتن یاہو کا بیان 2011کا بھی ہے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیک نیوز کی بھرمار ہے ، گمراہ کن مسں انفار میشن پھیلا ئی جار ہی ہے۔ وزارت خارجہ نے ایران سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،اے آئی جنریٹڈ امیج بنایا گیا۔ جنگ کوئی مذاق نہیں ہے،فیک نیوزوالی چیزوں کو کلیئر کریں گے۔ اگر نیتن یاہو کا بیان 2011کا بھی ہے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا فیک کلپ بھی چلایا گیا۔
ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل ہماری اپنی حفاظت کیلئے ہے۔ نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کرنا جرم ہے۔ پاکستان این پی ٹی کا ممبر نہیں ہے۔ بھارت این پی ٹی پر دستخط کرے گا تو پاکستان بھی کرے گا۔
قوم نے پیٹ کاٹ کرایٹمی پروگرام بنایا۔ اسرائیل پاکستان کی طرف بری نظر سے نہ دیکھے۔ پاکستان کی طرف کو ئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے الرٹ ہیں۔ پاکستان خطے کی صورتحال کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔ ہم ابھی بھی الرٹ ہیں پاکستان کی فوج اور قوم متحد ہیں۔
کوشش جاری ہے کہ امریکا اورایران میں مذاکرات کامیاب ہوں۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا ٹیکس فری بجٹ پیش ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری

متعلقہ خبریں