اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 کا اضافہ،پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 258 روپے 43 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔