اہم خبریں

ایران کا اسرائیل پر پھر ہو لناک حملہ،تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا،ایران کے جنگی طیارے بھی اسرائیلی فضائوں میں،صہیونی میڈیا

تہران (اے بی این نیوز)ایران نے ایک دفعہ پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیئے ہیں اور یہ میزائل تل ابیب پہنچ چکے ہیںجہاں دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں حیفہ میں ایرانی میزائل حملوں میں چار اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں یہ باتاسرائیلی میڈیا نے بتائی۔
ایرانی میزائلوں میں اسرائیلی شہر حیفہ میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیل کے شمالی حصے میں ایران کے جنگی طیارے دیکھے گئے ہیں اسرائیل میں حساس اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ایران نے جو میزائل اس وقت تل ابیب پر حملے کیے ہیں ایران کے مطابق وہ انتہائی دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ہیں جس سے ایران کو جس سے اسرائیل کو بے تحاشہ نقصان پہنچے گا پہلے ہی ایران نے وارننگ جاری کر دی تھی کہ اس یہودی اگر اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو وہ اسرائیل کو چھوڑ دیں۔ ایران نے چند گھنٹوں میں ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق III کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے فیصلہ کن جواب میں سینکڑوں میزائل داغ کر کی گئی۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد اسرائیل میں سائرن بجنے لگے اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے پناہ گاہوں میں پناہ لے رکھی ہے، حیفہ میں ایرانی حملوں میں 2 عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور 4 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام ہوائی اڈے اور فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :ا یران نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن حملہ کرنے کا اعلان کر دیا،مزید میزائل داغ دیئے گئے

متعلقہ خبریں