تہران (اے بی این نیوز ) ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تو ایران کا ردعمل فیصلہ کن ہوگا۔ ایرانی صدر مسعود پیشکشیان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کا ردعمل زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسعود پیشکشیان نے کہا ہے کہ ایرانی فوج نے اب تک دشمن کو بھرپور اور انتہائی مناسب جواب دیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے جنوب میں آگ لگائی ہے۔ ایران نے مزید میزائل داغ دیئے کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی دھما کہ خٰیز مواد سے لیس ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں دو اسرائیلی ایجنٹوں کو تخریب کاری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 2 روز میں 128 افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہادتیں جمعہ اور ہفتہ کو ہوئیں۔
اسرائیلی ہوم کمانڈ نے کہا کہ تہران کے حملوں کے بعد ایران کی جانب سے فوری ردعمل کا امکان ہے اور شہری محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایران نے درجنوں میزائل داغے ہیں، اسرائیلی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔
مزید پڑھیں :طاقتور حملہ تیار،یہودیوں کے چھکے چھوٹ گئے ،جان بچانا ہے تو اسرائیل کو چھوڑ دو،ایران