واشنگٹن (اے بی این نیوز ) ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہخفیہ معلومات سے پتہ چلا ایران حوثیوں کو ایک جوہری ہتھیار منتقل کرنا چاہتا ہے۔
ہم نے تہران میں انقلابی گارڈز کے خفیہ ادارے کے سربراہ ،نائب کو ہلاک کردکیا۔ ایرانی حکومت اس وقت بہت کمزور ہوگئی ہے۔ ایران ہمارے حملے سے حیران رہ گیا،حیرت کامیابی کا بڑا عنصر ہے۔
ہم نے اصفہان کے ری ایکٹر کو تباہ کردیا۔ اصفہان ری ایکٹر کے بغیر جوہری ہتھیار بنانا ناممکن ہے۔ ہم نے نطنز کے مرکزی جوہری مرکز کو بھی تباہ کردیا۔ اگر ضرورت پڑی تو مزید اقدامات کریں گے۔
مزید پڑھیں :طاقتور حملہ تیار،یہودیوں کے چھکے چھوٹ گئے ،جان بچانا ہے تو اسرائیل کو چھوڑ دو،ایران