تل ابیب ( اے بی این نیوز )ایرانی دارالحکومت میں دوبڑے دھماکے،فضائی دفاعی نطام متحرک کر دیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق 50جہازوں کے ذریعے 170ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران پر اسرائیل کے نئے حملے جاری۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق
تہران کے ہفت تیراسکوائر ،خیابان ولیعصر کے علاقے پر بمباری ۔ تہران کے شمال میں نیاوران کے علاقے پر بھی میزائل داغے گئے۔ تہران میں آئی آرجی سی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت انٹیلی جنس کے عمارت پر بھی حملہ۔
اسرائیلی حملے جاری رہے تو ہمارا جواب بھی سخت سے سخت ترہوگا۔ عراق اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دے۔ امریکا نے اسرائیل میں سفارت عملے کو ملک چھوڑنے کی اجازت دیدی۔
مزید پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر خوفناک حملہ میزائلوں کی بارش یروشلم لرز اٹھا،تل ابیب پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی