اہم خبریں

ایرانی جہازوں نے برطانوی جنگی بحری جہاز کو روک لیا ، آبنائے ہرمز کی بندش ؟ آیت اللہ خامنہ اِی نشانے پر ہیں،اسرائیل

تہران ( اے بی این نیوز     )ایرانی جہازوں نے خلیج عمان میں برطانوی جنگی بحری جہاز کو روک لیا ،بحری جہاز اسرائیل کیلئے ایران کی جاسوسی کے مشن پر تھا ، پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل کاؤساری کہتےہیں آبنائے ہرمز کی بندش زیر غور ہے ۔ ادھر دوسری جانب

اسرائیل کے ایران کیخلاف جارحانہ حملے جاری، آئل ریفائنری، دفاعی تنصیبات اور ریسرچ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،اسرائیل کے بندر عباس پر بھی میزائل حملے ،اصفہان نیوکلیئر سائٹ پر بمباری کی،دنیا کی سب سے بڑی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد آگ بھڑ ک اٹھی، پیدوار جزوی معطل،تہران میں وزارت دفاع کی عمارت کو معمولی نقصان ہوا،

اسرائیلی ایئرفورس نے مغربی ایران میں میزائل کے بڑے ذخیروں اور لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا،حملوں کی سیٹلائٹ فوٹیج بھی جاری کر دیں، کئی شہروں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنانے پرایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا، شہید ایرانی جوہری سائنسدانوں کی تعداد9ہوگئی، ہفتے کو اسرائیل نے تہران کی 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ کرکے 20 بچوں سمیت 60 ایرانی شہید کردیئے، مجموعی شہداتیں 134ہوگئیں

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق تہران پر دو گھنٹے تک ستر طیاروں نے پروازیں کیں اور چالیس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آیت اللہ خامنہ اِی کونشانہ بنانا خارج از امکان نہیں۔ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے،امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ کہتے ہیں کہ ہم اپنے تمام تروسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں اپنے لوگوں کو بچائیں،گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی

مزید پڑھیں :ایران کے اسرائیل پر تابڑ تاڑ حملے،14 اسرائیلی ہلاک،200 سے زائدزخمی،35لاپتہ

متعلقہ خبریں