اہم خبریں

ایران کے اسرائیل پر تابڑ تاڑ حملے،14 اسرائیلی ہلاک،200 سے زائدزخمی،35لاپتہ

تہران ( اے بی این نیوز     )ایران کے اسرائیل پرحملوں میں ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی،بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائدزخمی،35لاپتہ،ایران نے اسرائیل پر7ٹن بارودی مواد سے لدے حاج قاسم سپرسانک میزائلوں سمیت 100بیلسٹک اور ہائپرسونک میزائل داغ دیئے، آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت وسطی اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا ، کئی میزائل راستے میں تباہ، متعدد اہداف تک پہنچنے میں کامیاب

تل ابیب، حیفہ ، تامرا بستی سمیت کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، ساحلی شہر حیفہ میں آئل ریفائنری سمیت متعدد مقامات پر آگ لگ گئی،کئی عمارتیں تباہ، ایران نے اسرائیل کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی اور ریسرچ سینٹر وائزمین انسٹیٹیوٹ کو تباہ کر دیا ،ایرانی حملوں کے وقت متعدد افراد عمارت کے اندر موجود تھے،ایران کا ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اسرائیلی حکام نے ایران کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی،ایرانی ایئر فورس نے دیزفل شہر میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا،پاسداران انقلاب کے مطابق حملوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کیلئے ایندھن تیار کرنے والے کارخانوں اور صہیونی حکومت کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے خلاف حملے اور جارحیت جاری رہی تو ایرانی مسلح افواج کے حملے مزید شدت اور وسعت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں :امریکہ اسرائیل جنگی گٹھ جوڑ،دی یروشلم پوسٹ نے بے نقاب کر دیا،اسرائیل کی بڑے حملے کی تیاری

متعلقہ خبریں