تہران ( اے بی این نیوز )اسرائیل کی جانب آنے والے ایرانی میزائل اورڈرونز کو روکنے میں امریکہ کا کلیدی کردار ہے،دی یروشلم پوسٹ نے امریکہ اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کی تصدیق کردی،کہا ایران نے اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل اور 200 سے زائد ڈرونز داغے،امریکی فوج ایرانی حملے روکنے کیلئے فضا ،زمین اور سمندر سے کارروائیوں میں مصروف ہے
اسرائیل کی ایران پر بڑے حملے کی تیاری،اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ایرانی شہریوں کو فوجی تنصیبات اور اس سے منسلک علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت،ایکس پر فارسی زبان میں کی گئی پوسٹ میں کہا ایسے تمام افراد جو فوجی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور ان کی معاون تنصیبات کے اندر یا آس پاس موجود ہیں، وہ فوراً ان علاقوں کو چھوڑ دیں ، ان تنصیبات کے قریب موجودگی شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے
مزید پڑھیں :کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جو جوہری توانائی کے حصول سے روکے، ایران