اہم خبریں

کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جو جوہری توانائی کے حصول سے روکے، ایران

تہران ( اے بی این نیوز     )ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھے،اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے سرخ لائن عبور کرلی،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی تہران میں پریس کانفرنس،کہا ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کیا، اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا،اسرائیل کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملے جنگ کو خلیجِ فارس تک لے آئے

امریکا کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں، اسرائیل کیخلاف جنگ کو دیگر ممالک تک توسیع دینے کے خواہاں نہیں، اگر اسرائیل حملے بند کر دے تو ہم بھی جوابی حملے نہیں کریں گے، ہمیں مجبور کیا گیا تو ایران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کر سکتا ہے،جوہری ہتھیار بنانے پر یقین نہیں رکھتے،ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے، یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زیادہ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ایران نےمشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایسی طاقت سے جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہو گی،ٹرمپ

متعلقہ خبریں