اہم خبریں

ایران نےمشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایسی طاقت سے جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہو گی،ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )امریکہ کا ایران پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ، اگر ایران نےمشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہماری مسلح افواج ایسی طاقت سے جواب دیں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا،امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ ،ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے معاہدہ کروا سکتے ہیں،اس خونی تنازع کا خاتمہ ممکن ہے ،امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ پر پریڈ سے خطاب کرتے ہوئےٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو دھمکی دینے والا ناکام ہوگا، ہمارے سپاہی کبھی نہیں ہارتے، ہم امریکا کے دفاع کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں نے جانوں کی قربانی دے کر امریکہ کو عظیم بنایا۔

مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار

متعلقہ خبریں