گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع گوادر میں محسوس کیے گئے، جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ مرکز زلزلہ پسنی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے فوری بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے اب تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔