کراچی (اے بی این نیوز)گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔ شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے، آج صبح 9 بج کر 54 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزارِ ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو زمین کی اندرونی سرگرمیوں میں غیرمعمولی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسرائیل پرخیبر میزائل حملوںکی تیاریاں ،دنیا کو ایک اور نیا سرپرائز دینگے ، ایران کا بڑا انتباہ جاری