اہم خبریں

بجٹ میں حکومت کے اعداد وشمار حقائق کے برعکس ہے،جی ڈی پی گروتھ ریٹ اصل میں صفر ہے، عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )اپوزیشن لیڈ ر عمرایوب نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت کے اعداد وشمار حقائق کے برعکس ہے۔ اکنامک سروے میں حکومت نے گروتھ ریٹ 2.7 فیصد دکھایا ہے۔ جی ڈی پی گروتھ ریٹ اصل میں صفر ہے۔ وہ پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
چیف الیکشن کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنے کا ارادہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مجھے حکم دے تو میں مجبوری سے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھوں گا ۔ پیپلز پارٹی میں سڑکوں پر نکلنے کی سکت نہیں ۔
عدلیہ کا نظام پوری طرح زمین بوس ہوچکا ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں ،پرامن احتجاج کریں گے۔ رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہبجٹ پر حکومت نے ہمیں صرف چند چیزوں پر بریفنگ دی ۔
پنجاب حکومت ہر جگہ صرف تشہیر کر رہی ہے۔ جہاں نظر دوڑائیں، حکومتی اشتہار نظر آتا ہے۔ عوام کو ریلیف کم، اشتہار زیادہ دکھائے جا رہے ہیں۔ اس بجٹ میں کسانوں کا بیڑا غرق کردیا گیا۔ نوجوان کا حکومت سے امید ہی ختم ہوگئی ہے۔
تنخواہ دار طبقے کو بہت کم ریلیف دیا گیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بہت کم ریلیف دیا گیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بہت کم ریلیف دیا گیا ہے۔ ہم نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی الیکشن میں حصہ لیا۔
ہم نظریاتی لوگ ہیں بندوق اٹھانے والے نہیں۔
موجودہ حالات میں کسی کی مراعات میں اضافہ مناسب نہیں۔ چیئرمین سینیٹ سمیت کسی کو اضافی مراعات نہیں ملنی چاہییں۔ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، مراعات کا اضافہ ناقابل قبول ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔
پیپلزپارٹی اتحادی ضرور لیکن وہ الگ سیاسی جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی نے سیاست بھی تو کرنی ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ پچھلے 14سال سے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا۔
بجٹ آئی ایم ایف نہیں حکومت نے خود بنایا ہے۔ پیپلزپارٹی کیلئے وزیراعظم کے دروازے کھلے ہیں۔ بجٹ ووٹنگ پر پیپلزپارٹی 100فیصد حکومت کا ساتھ دے گی۔ بھارت سے کشیدگی کم ضرور ہوئی ہے، جنگ ختم نہیں۔ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
مزید پڑھیں :محبت کی کو ئی سرحد اور آنکھیں نہیں ہو تی،امریکن دوشیزہ جھنگ پہنچ گئی،پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

متعلقہ خبریں