اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ میں حکومت کوووٹ نہیں کیا تو ان کیلئے مسئلہ ہوگا۔ حکومت نے گزشتہ بجٹ میں 124 ہزار ارب کمانے کا ہدف رکھا تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
124ہزار ارب روپے کا ہدف حقیقت سے بہت دور تھا۔ ہماری حکومت نے زراعت کے شعبے میں ایک ہزار ارب روپے منافع کمایا تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن عقیل ملک نے کہا کہآئی ایم ایف نے پاکستان کے پچھلے بجٹ کو سراہا تھا۔
سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا وزیراعظم نے نوٹس لیا۔رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ ختم ہوچکی ،امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔
پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ ان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ۔
ہم سسٹم میں رہ کر مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔ نہیں چاہتے کہ ن لیگ سے اتحاد ختم ہو لیکن ہمارے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔
اراکین اسمبلی بھی پاکستانی ہیں، ان کا حق ہے۔ دیگر طبقات کی طرح اراکین اسمبلی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
