اہم خبریں

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ مکمل رپورٹ،کس ملک کے کتنے مسافر سوار تھے،کون کیسے بچا،فنی خرابی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی،جانئے تفصیلات

احمد آباد ( اے بی این نیوز        ) ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد تباہ، 242 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کا شکار طیارے میں 230 مسافر اور 12 عملے کے ارکان سوار تھے۔ 11 بچے، 53 برطانوی، 169 بھارتی، 1 کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری سوار تھے۔
ایئر انڈیا کی فلائٹ 171، احمد آباد سے لندن جا رہی تھی۔ ٹیک آف کے ایک منٹ بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ خاتون مسافر تاخیر سے پہنچنے کے باعث جہاز پر سوار نہ ہو سکی ، معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ خاتون: “ٹریفک میں پھنس گئی، 10 منٹ لیٹ پہنچی، ابھی بھی کانپ رہی ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق
خاتون کا شوہر حادثے کا شکار طیارے میں سوار تھا۔ جہاز روانہ ہوتے ہی گر کر تباہ ہوا، خاتون ایئرپورٹ سے باہر آ کر نظارہ دیکھتی رہ گئی۔ حادثے سے قبل طیارے میں فنی خرابی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بھارتی شہری آکاش نے ویڈیو شیئر کر دی، اے سی اور لائٹس بند تھیں۔
ویڈیو میں مسافر ہاتھوں سے پنکھا جُھلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں شہری کا دعویٰ کہ طیارہ دہلی سے احمد آباد پہنچا تھا، اڑان سے پہلے ہی خرابیاں موجود تھیں۔ ٹی وی اسکرین، لائٹس اور دیگر بٹن بھی کام نہیں کر رہے تھے۔
حادثے سے دو گھنٹے قبل اسی طیارے میں سفر کیا تھا ۔ شکایت کرنے ہی والا تھا کہ طیارہ حادثے کی خبر آگئی۔ ایئر انڈیا کی سروسز پر کئی سوالات اٹھا دیے گئے ۔ طیارہ حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا نام وشواش ہے جو بھارتی نژاد برطانوی ہے۔ بھارتی مسافر نے تباہ ہونے والے طیارے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مزید پڑھیں :طیارہ حادثہ،دکھ کی اس گھڑی میں نریندر مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہیں، نواز شریف

متعلقہ خبریں