لندن ( اے بی این نیوز )سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کا ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا حادثے پر پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ۔ انہوں نے کہا کہ
ایئر انڈیا طیارہ حادثہ انسانی المیہ ہے، اس سانحے پر دلی دکھ ہوا۔ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔
انسانی جانوں کا ضیاع سرحدوں سے بالاتر دکھ ہے۔ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ مشترکہ انسانیت کا درد یاد دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارتی طیارہ حادثہ،لائٹ ریڈار24نے تفصیلات جاری کردیں،جانئے کیا وجوہات بنیں