لندن ( اے بی این نیوز )پاکستان کاموقف سچ پرمبنی اوربہت تگڑاہے۔ بھارت نے ہماراپانی روک دیاتو پھر جنگ ہوگی۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا برطانوی میڈیا کوانٹرویو میں کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی خدمات کے زمینی حقائق امریکاکومعلوم ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے باعث فیٹف گرے لسٹ سے نکل آیا۔ دورہ امریکا کے دوران ہماراپہلاہدف اقوام متحدہ تھا۔
امریکی کانگریس اوردیگر امریکی حکام سے ملاقات ثانوی تھیں۔ مودی کونیتن یاہوکی سستی کاپی قراردیناکامیاب بیان تھا۔ بھارت سے جنگ کے دوران پوراپاکستان ایک تھا۔ بھارت کوغلط فہمی تھی کہ شاید ہم اکٹھے نہیں ہوں گے۔ پاکستان کا سفارتی وفد برسلز پہنچ گیا ۔ ۔ یورپی یو نین کے ہیڈ کوارٹرز کادورہ کرےگا۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ تیار