ایڈمنسٹریٹرکراچی کا مارکیٹوں، پارکوں اور بس اسٹاپس میں100 سے زائد ٹوائلٹس بنانے کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے کہا کہ شہر میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرائے جائیں گے، نصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔جمعہ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی مارکیٹوں، پارکوں اور بس اسٹاپس پر 100 نئے ٹوائلٹس کی سہولت فراہم کی جائےگی، جن میں نصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیےسول سوسائٹی اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں گے جبکہ بلدیہ عظمیٰ ان ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معروف آرکیٹکٹ ان ٹوائلٹس کو ڈیزائن کررہے ہیں۔