اہم خبریں

صبر کا پیمانہ لبریز،تحریک شروع،مسلح ہو کر آئیں گے،گولی کا جواب گولی سے دینگے،علی امین

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس بار ہم مسلح ہو کر تحریک میں آئیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب تحریک شروع ہوگئی، ہم سڑکوں پر آئیں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ علی الاعلان کہتا ہے کہ پچھلی بار ہم غیر مسلح تھے، اب ہتھیار لے کر آئیں گے، ہم نے گولیاں کھا لی ہیں، اب اگر وہ ہمیں گولی ماریں گے تو ہم بھی گولی ماریں گے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ آپ میرا یہ کلپ کاٹ دیں گے، چلائیں گے، کوئی فرق نہیں پڑ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اسلام آباد آتے ہیں تو پورے پنجاب کی پولیس کو یہاں لاتے ہیں۔ اب چاہے میں اس پہاڑ سے آؤں، اس پہاڑ سے، خواہ خندق کھودوں یا سرنگ، میں انہیں نہیں بتاؤں گا تاکہ وہ نہ جانیں کہ میں کہاں سے آرہا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ‘میرے مذہب اور آئین نے مجھے اپنے دفاع کی اجازت دی ہے، اگر مجھے میرے پیسوں سے خریدی گئی گولی سے گولی ماری جائے تو مجھے ایسے شخص کے سینے میں گولی مارنے کا حق ہے، ہمارے سینے میں گولی لگے گی، ان سب کی پیٹھ میں گولی ہوگی۔’

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جو بھی عمران خان کے لیے دنیا کے کسی کونے میں آواز اٹھا رہا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو آواز اٹھانی چاہیے۔ یہ گولیاں بھی آپ کو نہیں مار سکتیں کیونکہ یہ ان ممالک کے غلام ہیں۔ وہ اپنے پاؤں پکڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کھل کر عمران خان کے لیے آواز اٹھائیں، کیونکہ عمران خان کے لیے آواز اٹھانا آپ کی نسل اور پاکستان کے لیے آواز اٹھانا ہے، عمران خان اپنے لیے قربانی نہیں دے رہے، وہ ہماری نسلوں کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

گزشتہ 77 سال سے اقتدار میں رہنے والا مافیا ملک پر قابض ہے، پاکستان میں حقیقی آزادی ہوگی، عدلیہ بھی آزاد ہوگی، پارلیمنٹ بھی آزاد ہوگی اور پاکستان کے عوام بھی آزاد ہوں گے۔

مزید پڑھیں :مودی کو ایک اور بڑی شکست ، بھارت کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرسکتے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں