لاہور( اے بی این نیوز )پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج 11 جون سے ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے جدہ سے بعد از حج پروازیں آج 11 جون سے شروع ہو گئیں۔
لاہور کے لئے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 936، آج سہہ پہر 2.45 لاہور ائر پورٹ پہنچ گئی۔ پرواز سے 328 حجاج کرام لاہور پہنچے۔ لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر آغا ظہیر الدین، سٹیشن مینیجر اشفاق اعوان، ائر پورٹ مینیجر، چیف سکیورٹی آفیسر اور پی آئی اے حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔
بعد از حج آپریشن کے پہلے روز جدہ سے چار پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوئیں۔ پی آئی اے کی دو پروازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ایک کراچی اور ایک پرواز لاہور پہنچی۔
پہلے روز کل 950 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔
پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات حجاج کرام کی وطن واپسی کے آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ۔ پی آئی اے کا 10 جون سے شروع ہونے والا بعد از حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں :ہمارےتحفظات اپنی جگہ لیکن جوفیصلہ عمران خان کریں گےوہی ماناجائےگا، فیصل چودھری