اسلام آباد( اے بی این نیوز )ترجما ن دفترخارجہپاکستان نےبھارتی وزیرخارجہ کےبیانات کومستردکردیا۔ بھارتی وزیرخارجہ کےغیرذمہ دارانہ بیانات مستردکرتےہیں۔ اعلیٰ سفارتکاروں کی گفتگو،امن اور ہم آہنگی کوفروغ دینےوالی ہونی چاہیے۔
وزیرخارجہ کواپنےعہدےکےوقارکےمطابق گفتگوکرنی چاہیے۔ بھارت کئی برسوں سےجھوٹےبیانیےکےذریعےدنیاکوگمراہ کرنےکی کوشش کررہاہے۔ بھارت پاکستان مخالف بیانات سےاپنی سرحدپردہشتگردگ کونہیں چھپاسکتا۔
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبرپرپردہ نہیں ڈال سکتا۔ بھارت،دہشتگردی،تخریب کاری اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارت حالیہ جارحیت کوجوازدینےکیلئےجھوٹےبیانیے گھڑرہاہے۔
پاکستان اپنی خودمختاری کےدفاع کیلئےپرعزم اورمکمل صلاحیت رکھتاہے۔
بھارتی جارحیت کاگزشتہ ماہ بھرپورجواب دیاگیا۔ بھارت کابیانیہ ناکام فوجی مہم کےبعدمایوسی کاعکاس ہے۔ بھارتی قیادت پاکستان سےمتعلق جنون کوچھوڑ کرگفتگوکامعیاربہتربنائے۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں کمشنری نظام کی حکمرانی جمہوریت کے منافی اور افسوسناک ہے، شرجیل میمن