اہم خبریں

پنجاب حکومت کا بجٹ 13جون کو بجٹ پیش ہو گا، تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری

لاہور ( اے بی این نیوز         )پنجاب حکومت 13جون کو بجٹ پیش کرے گی،وزیراعلی ٰپنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی ابتدائی منظوری دیدی ،بجٹ منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 13جون کی صبح 11بجے طلب،پنجاب میں آئندہ مالی سال کیلئے 12 سوارب روپےکے ترقیاتی بجٹ کاڈرافٹ وزیراعلیٰ کو پیش، 2ہزار750ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ہزار 76 ارب روپےلوکل، 124ارب 30کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے آئے گا

ایک ہزار 412جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 536ارب روپے رکھے جائیں گے،وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کیلئے 100 ارب روپے رکھنے کی تجویز،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی سولر پرمنتقلی کیلئے ایک ارب روپے رکھے جائیں گے،صاف پانی اتھارٹی کیلئے 4 ارب 34کروڑ 71لاکھ روپے، ٹریکٹر پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھنے کی تجویز ،آسان کاروبار فنانس کیلئے 89 ارب روپے رکھنے کی تجویز ،پنجاب میں الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل لایا جائے گا

مزید پڑھیں :آٹا، دالیں، درآمدی سبزیاں، پھل ،زندہ جانور، گوشت اور مچھلی سستی

متعلقہ خبریں