اہم خبریں

یوٹیوب، سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس لاگو، ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 ماہ کی رپورٹ دینا لازمی ہوگی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )یوٹیوب، سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس لاگو، نیا قانون نافذ۔ آن لائن کمائی پر 5فیصد ٹیکس کٹوتی کا قانون آ گیا۔ آڈیو، ویڈیو، میوزک اسٹریمنگ سروسز بھی ٹیکس کے دائرے میں آگئے۔
ٹیلی میڈیسن، ای لرننگ، آن لائن بینکنگ پر بھی ٹیکس لاگو۔ ای کامرس، آن لائن اسٹورز اور مارکیٹس پر بھی ٹیکس نافذ۔ غیر ملکی کمپنیوں سے رقوم پر بینک 5 فیصد ٹیکس کاٹیں گے۔
بینک و ایکسچینج کمپنیاں 7 تاریخ سے پہلے ٹیکس جمع کرائیں گی۔
ٹیکس جمع نہ کرانے پر متعلقہ بینک،کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 3 ماہ کی رپورٹ دینا لازمی ہوگا۔ بیرون ملک سے خریداری پر رپورٹ نہ دینے پر 10 لاکھ جرمانہ۔
3ماہ تک ٹیکس نہ دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کی ترسیلات بند ہوں گی۔ رپورٹ میں خریدار کا نام، شناختی کارڈ، تاریخ اور رقم درج کرنا لازم ہو گا۔

مزید پڑھیں :کس کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں