اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جے یو آئی ف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کا بجٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ بجٹ میں کسی بھی طریقے سے عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔ ہمیشہ محروم طبقہ ہی پستہ ہے، جس کے پاس کھانے کے لئے روٹی بھی نہیں ہوتی۔
تعلیم اور صحت پر فوکس کرنا چاہئے۔ قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کا بجٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہ امیروں کا ہے نہ غریبوں کا ہے، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔
آج تو امیر بھی مایوس ہے غریب بھی مایوس ہے۔ کچھ اچھے اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ مہنگائی اور انٹرسٹ ریٹ میں میں کچھ کمی آئی ہے۔ زراعت بیٹھ گیا ہے، زراعت تاریکیوں میں ڈوب رہی ہے۔
مزید پڑھیں :امیر اور غریب دونوں مایوس یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،پیپلز پارٹی