اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کا بجٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہ امیروں کا ہے نہ غریبوں کا ہے، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ آج تو امیر بھی مایوس ہے غریب بھی مایوس ہے۔
کچھ اچھے اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ مہنگائی اور انٹرسٹ ریٹ میں میں کچھ کمی آئی ہے۔ زراعت بیٹھ گیا ہے، زراعت تاریکیوں میں ڈوب رہی ہے۔