اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت کا سستی بجلی کی فراہمی کو بھی عام آدمی کیلئے مہنگا کرنے کا فیصلہ ۔ نئے بجٹ میں سولرپینل کی درآمد پر 18 فیصدسیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ۔
سولر پینلز پر ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کیا گیا۔ رواں مالی سال کے دوران نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی پیداوار 28 سو میگاواٹ سے تجاوز کر چکی۔
گزشتہ چند سالوں میں سولر پینلز سے بجلی پیدا کرنے کا رحجان بڑھا ہے۔ سولر پینلز پر انحصار سے گرڈ سے بجلی کے استعمال میں بڑی کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں :4سال میں اضافی کسٹم ڈیوٹی اور5سال میں ریگولیٹری ڈیوٹیزکاخاتمہ ہوگا،وزیرخزانہ