اہم خبریں

رواں‌سال 4 لاکھ 4 ہزار 345 پاکستانی بیرون ملک منتقل ہو گئے سروے رپورٹ جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستانی روزگار کی تلاش میں‌بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کی تلاش میں‌جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے ہیں۔

اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی تعداد 29 ہزار 591 ہے، ایک سال میں وفاقی دارالحکومت سے 8 ہزار 621 ورکرز بیرون ملک گئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک جانے والے ورکرز کی تعداد 5 ہزار 668 ہے، شمالی علاقہ جات سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 1692 ہے۔
پاکستان میں آج 10 جون 2025بروز منگل سونے کی قیمت3 لاکھ 58 ہزار400 روپے فی تولہ ریکارڈ

متعلقہ خبریں