اہم خبریں

نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کے دوران صوبے بھر میں چھوٹے اور بڑے تمام ریسٹورنٹس و شادی ہالوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، رجسٹریشن کرانے والوں کو سزا اور ٹیکس چوروں کو چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا تو ٹیکس دیتا ہے لیکن کروڑوں کمانے والے ٹیکس سے بچ نکلتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرلز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ریونیو بڑھانے کے لیے نئے ذرائع تلاش کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں