اہم خبریں

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی۔مفت ادویات دینے کے سلسلے کا آغاز فیصل آباد کے ہسپتالوں سے ہوگا، اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگرٹیچنگ اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں جلد مفت ادویات ملیں گی۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ مفت ادویات والے میڈیکل سٹورز کا نام آپ کی فارمیسی ہوگا، مخیر حضرات سے او پی ڈیز میں مفت ادویات شروع کرنے میں مدد کی اپیل ہے۔

متعلقہ خبریں