اہم خبریں

مالاکنڈ آگ کی لپیٹ میں ،جنگل میں لگی آگ بے قابو، 6 کلومیٹر رقبہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

پشاور(اے بی این نیوز) ضلع مالاکنڈ میں باٹا پہاڑی جنگل میں گزشتہ دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی اور بے قابو آگ نے تقریبا 6 کلومیٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ۔

مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی اور آگ نے چھ کلو میٹر رقبے پر پھیل کر جنگلات کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا۔

باٹا پہاڑی جنگل میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی سکیورٹی کیلئے قائم ایف سی مورچہ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کیلئے ایف سی اہلکار، لیویز اور ریسکیو کے دستے پہنچ چکے ہیں۔ تاہم جنگل میں تیز ہواوں کے باعث آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے

گزشتہ دو ماہ کے دوران پہاڑی سلسلے میں آگ کے دو درجن واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ضلع انتظامیہ اور محکمہ جنگلات آگ کی روک تھام میں ناکامی سے دوچار ہیں۔

پاکستانی ریسلر کی بھارتی حریف کوشکست، عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع

متعلقہ خبریں