راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی “فتنہ الہندوستان” نامی بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی، جہاں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دونوں دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد متعدد بھارتی سرپرستی میں ہونے والی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کا مقصد علاقے کا امن و استحکام خراب کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ریاستی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف ہر قیمت پر کارروائیاں جاری رکھیں گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔