اہم خبریں

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کی جانب سے بھی اہم خبر آ گئی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن میں تیزی کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹرز نے سعد رفیق کو کچھ دن مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فی الحال وہ اپنے گھر پر زیرِ آرام ہیں اور ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں