اہم خبریں

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اسلحہ برآمد”

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے سنجاوی روڈ پر واقع طور خان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تمام مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر حساس سامان برآمد کیا گیا ہے۔

فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں