باجوڑ(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔باجوڑ پولیس کے مطابق خار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب بم دھماکے میں ان کے والد جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ بھی تباہ ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: قطر جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ