اہم خبریں

پختونخوا کے کئ علاقوں میں افغان مہاجرین آج عید منارہے ہیں

پشاور (اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔

کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جس کے تحت عیدگاہوں، عوامی مقامات اور قربانی کے لیے مختص کردہ مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز سے قبل تمام عیدگاہوں کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز شہریوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ قربانی کے جانوروں کے فضلے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگائیں۔
مزید پڑھیں: گیس لیکیج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں