دہلی ( اے بی این نیوز )خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت مودی کی سیاسی موت ثابت ہوئی۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی موت دے کر عبرت کا نشان بنا دیا ہے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ پاکستان جنگ جیت گیا اور بھارت ہار گیا اور اس کے ساتھ مودی کی بھی سیاسی موت ہوگئی۔ گرپتونت سنگھ نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو بھارت میں رہنے والے تمام سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور بہرحال ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔نہوں نے کہا کہ نریندر مودی نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلمانوں کا دشمن ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان اصول کی خاطرکھڑےہیں عوام کوبھی اسکی دعوت دےرہےہیں، سلمان اکرم راجہ