اہم خبریں

عمران خان اصول کی خاطرکھڑےہیں عوام کوبھی اسکی دعوت دےرہےہیں، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز          )جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پراسیکیوٹرکابانی کےکیس کےحوالےسےکہنا کہ پتہ نہیں تھاجھوٹ ہے۔
دیکھتےہیں11جون کوکیاہوتاہے،ہم توپیش ہوتےرہیں گے۔ سمجھتاہوں سزامعطلی کی درخواست کوسننابانی کاحق ہے۔ تاریخ میں قومیں مشکلات سےلڑکرنکلتی ہیں۔ کامیابی ہمیشہ حق کی ہوتی ہےہمیں اس عمل سےگزرناہے۔
عدلیہ اورآئین پرجوحملہ ہواہےاس کیخلاف جدوجہدجاری رکھیں گے۔ ملک میں اس وقت مصنوعی سیاسی نظام قائم ہے۔ ہم دسمبراورجنوری میں ان جماعتوں کیساتھ بیٹھےتھے۔ ہم نےکہابانی سےملاقات کرادیں توکہاگیاپوچھ کربتائیں گے۔
9مئی اور26نومبرکی تحقیقات کاکہاتوکہاگیاپوچھ کربتائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی اسی لیےکہتےہیں ان سیاستدانوں سےبات نہیں ہوسکتی۔ بانی کہتےہیں بات ان سےہوگی جن سےحکمران اجازت لیتےہیں۔
بانی پی ٹی آئی آئین وقانون کی جنگ لڑرہےہیں۔ یہ فیصلہ قوم کرےگی کہ اس نےکہاں کھڑاہوناہے۔ حکومت کی فسطائیت کاہرجگہ مقابلہ کریں گے۔ قوم کوبانی پی ٹی آئی کی پکارہےفیصلہ انہوں نےکرناہے۔
قوم نےفیصلہ کرناہےکہ کیاایسےہی نظام چلتارہےگا؟چندلوگوں کی گرفتاری سے فرق نہیں پڑتاقوم فیصلہ کرتی ہے۔ قوم اپنی آنےوالی نسلوں اورمستقبل کودیکھے۔ چاہتےہیں میزپربیٹھ کرآئین وقانون کی بات کرنی چاہیے۔
بانی اصول کی خاطرکھڑےہیں عوام کوبھی اسکی دعوت دےرہےہیں۔ چیف الیکشن کمشنرکےحوالےسےحکومت اوراپوزیشن میں بات ہوتی ہے۔ سناضرورہے کہ محمدزبیرپی ٹی آئی کوجوائن کرناچاہتےہیں۔ محمدزبیرکی شمولیت کےحوالےسےفیصلہ پارٹی نےکرناہے۔
رہنمامسلم لیگ(ن)طارق فضل چودھری نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی کوشش ہےخطےمیں امن رہے۔
پاکستان پرامن ملک ہے اورامن چاہتاہے۔ بھارت کیجانب سے ہمیشہ جھوٹ پرمبنی بیانات سامنےآتےہیں۔ پاکستان کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتا۔ بلاول بھٹوزرداری ہماری نمائندگی کررہےہیں۔
حکومت کی حمایت کی وجہ سےبلاول بھٹوحکومتی بیانیہ پیش کررہےہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنزآئینی عہدےپرموجودہیں۔ پاکستان کےآئین کےمطابق چیف الیکشن کمشنرکی پوزیشن واضح ہے۔
پی ٹی آئی والےاپنےدورمیں فسادپھیلانےکی کوشش کرتےتھے۔
ساڑھے4سال بانی پی ٹی آئی نےاپوزیشن لیڈرسےہاتھ تک نہیں ملایا۔ آئین کےمطابق کچھ عہدوں کیلئےہمیں اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ بانی پی ٹی آئی پرکوئی منشیات کاکیس نہیں بنایاگیا۔
ہماری جماعت نےاس قسم کےکیسزکوبھگتاہے۔
پاکستان میں بدقسمتی سےایسےکیسزبنائےجاتےہیں۔ عمرایوب کےبیانات سےبانی اورانکی جماعت کونقصان ہوتاہے۔ عمرایوب دوستی کی آڑمیں جوبانی سےکررہےہیں انہیں اس کاپتہ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کواپنےلیےکسی دشمن کی ضر ورت نہیں۔
اپوزیشن لیڈرریاست اورریاستی اداروں کیخلاف بیانات دیتےہیں۔ ایسےبیانات سےبانی پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ ان حالات میں کسی کوانتشارپھیلانےکی اجازت نہیں دیں گے۔
پرامن احتجاج کی آڑ میں جوکیاگیاوہ کسی سےڈھکاچھپانہیں۔
کیاوزیراعلیٰ کےپی اپنےساتھ جولوگ لائے وہ پرامن تھے؟ احتجاج کی آڑ میں کسی کوامن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔ انتشارپھیلانےوالوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے۔

مزید پڑھیں :ریلوے پل پر تین افراد ٹرین کی زد میں آ گئے ، دو موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی

متعلقہ خبریں