نیو یارک ( اے بی این نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےامریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت سےمستقبل کےتنازعات میں جوہری خطرات میں اضافہ ہوا۔
بھارتی اقدامات کی وجہ سےحالات کی غیریقینی میں اضافہ ہواہے۔ بلاول بھٹوکاپاکستان اوربھارت کےدرمیان جامع بات چیت کی اہمیت پرزور دیا۔ مستقبل میں کسی اقدام کاجواب دینےسےمتعلق پاکستان کےپاس بہت کم وقت ہوگا۔
بھارت کےجوہری صلاحیت کےحامل میزائل کےاستعمال نےصورتحال کونازک بنادیا۔ جنگ بندی کےباوجودمودی کیجانب سےبھارتی اقدام کو’’نیونارمل‘‘کہاگیا۔ ہم اس نیونارمل کوابنارمل کہتےہیں جسےبھارتی قیادت خطےپرمسلط کرنا چاہ رہی ہے۔
مودی کےنظریےکےمطابق جنگ چھیڑنےکیلئےثبوت کی نہیں، ایک الزام کافی ہوگا۔ ہمارانقطہ نظرہے کہ پاکستان اوربھارت جامع مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔ پاکستان نےبھارتی جارحیت کابھرپوراورتسلی بخش جواب دیا۔
بلاول بھٹونےجنگ بند ی سےمتعلق امریکی قیادت کےکردارکوسراہا۔ دونوں ملکوں کےدرمیان امن کیلئےسعودی عرب اہم کرداراداکرسکتاہے۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوامیں حکومت پنگالےکردیکھ لےمنہ کی کھاناپڑےگی،اپوزیشن لیڈرعمرایوب