اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ فارم47سےاقتدارمیں آنےوالوں کےہاتھ میں کچھ نہیں۔ شہبازشریف بااختیارنہیں تواقتدارچھوڑدیں۔
بانی پی ٹی آئی نےپلوامہ حملےکےبعدکہاسوچیں گےنہیں حملہ کریں گے۔ پاک فضائیہ نےحالیہ جنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ پاکستان کوبھارت کیخلاف دفاعی حکمت عملی نہیں اپنانی چاہیے۔
بھارت کوئی بھی حرکت کرےتواسےفوری جواب دیناچاہیے۔ بطوراپوزیشن لیڈرہمیشہ حق اورسچ کی بات کی۔ 2018میں بھی میرےخلاف جھوٹاکیس بنایاگیا۔ 2024میں والدکی وفات کی وجہ سےمہم نہیں چلاسکا۔
مجھ پرالزام لگایاکہ الیکشن میں دھاندلی کی۔ میرے2ایم پی ایزپربھی الزام لگایاگیا کہ انہوں نےدھاندلی کی۔ الیکشن میں اپنےمخالف کو82ہزارکی لیڈسےہرایا۔ سپیکر قومی اسمبلی نےمیرےخلاف ریفرنس آگےبھیجا۔
ایازصادق کوخط لکھا میرےخلاف آپ کےپاس کیاثبوت تھے۔ خیبرپختونخوامیں حکومت پنگالےکردیکھ لےمنہ کی کھاناپڑےگی۔ میرےعلاوہ کسی کوبھی پارٹی کھڑاکردےوہی جیتےگا۔ ہماری سیاسی کمیٹی نےفیصلہ کیااورنام سپیکرکوبھیج دیے۔ میری بات یادرکھ لیں شہبازشریف اور کمپنی کیساتھ بہت براہوگا۔
مزید پڑھیں :عالمی بینک نے غربت جانچنےکانیا فارمولہ متعارف کرا دیا، اب پاکستان میں 44.7فیصدآبادی غربت کاشکار ہے