اہم خبریں

کس آئین میں لکھا ہے کوئی سیاسی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرے،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز          )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کسی طرف سے، کسی سٹیج پر بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی بار بار کہتے ہیں میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہوں۔
کس آئین میں لکھا ہے کہ کوئی سیاسی پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرے۔ آئین کی کون سی شق کے تحت یہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ ہر چوتھے پانچویں دن انہوں نے بیان دیا ہوتا ہے کہ میں بات اسٹیبلشمنٹ سے کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی پرانی عادتیں چھوڑ دیں۔ اب نہ وہ دن رہے ہیں، نہ وہ لوگ رہے ہیں ، سارے سوداگر چلے گئے ہیں سمیت باجوہ کے۔ ہو سکتا ہے انہوں نے خواب میں ڈیلیں دیکھی ہوں۔ زیادہ تر جیل میں کوئی کام تو ہوتا نہیں ہے، بندا یا خواب دیکھتا ہے یا سو یا رہتا ہے۔
بعض اوقات بندے کی ذاتی خواہشات اتنی شدید ہوجاتی ہیں کہ وہ ان کو حقیقت بنا بیٹھتا ہے۔ میرا خیال ہے وہ ذہنی طور پر ڈیل کیلئے تیار ہو گئے ہیں،اس لئے ان کو ڈیلوں کے خواب آرہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتے ہیں۔ اگر وہ کوئی تعمیری بات کرنا چاہتے ہیں جو ملک و ملت کے مفاد میں ہو تو ضرور بات کرنی چا ہیئے۔ سیاسی پارٹیوں میں رابطے رہنے چاہئیں۔
وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو بلایا ہے، یہ ایک اچھا رابطہ ہے۔ اگر اسمبلی میں ان کی پارٹی، بیرسٹر گوہر ،دوسرے لوگ سرکاری پارٹی سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم نے کوئی دروازے بند نہیں کئے ہوئے۔

مزید پڑھیں :مکہ مکرمہ میں زمین سےفضامیں مارکرنےوالادفاعی میزائل سسٹم نصب

متعلقہ خبریں