اسلام آباد( اے بی این نیوز )آج بانی پی ٹی آئی کی پیشی لگوائی تھی۔ پراسیکیوٹرکہہ رہاتھااسےبانی پی ٹی آئی کی پیشی کاعلم نہیں۔ دنیاکوبانی پی ٹی آئی کی پیشی کاپتہ ہےپراسیکیوٹرجھوٹ بول رہاہے۔
عدلیہ آزادنہیں،ہمیں اس پریقین نہیں۔ ہم سڑکوں پرتحریک چلائیں گے۔ تحریک کیلئےلائحہ عمل بنائیں گے۔ ہم نےپوری کوشش کی،مزیدکوشش کریں گے۔ ملک پرقابض لوگ فیصلےکررہےہیں،پاکستان تباہ ہورہاہے۔
ہمارےملک کےبجٹ کی شروعات قرضوں سے ہوتی ہے۔ آئین اورقانون کاکباڑہ کردیاگیاہے۔ بشریٰ بی بی کیساتھ جیساکیاگیاکسی کی اہلیہ کےساتھ نہیں کیاگیا۔ ہم غلامی برداشت نہیں کریں گے۔
ہم نےعدالتوں،قانون،آئین اورنظام سےامیدرکھی تھی،اب امیدنہیں۔ ہم ڈنڈےکےمقابلےمیں غلام نہیں بنیں گے۔ ڈنڈےکےمقابلےمیں ڈنڈاچلائیں گے۔ ہمیں زوربازوسےشکست دیناپڑی توشکست دیں گے۔
مزید پڑھیں :حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات میں توسیع کردی